بلند شہر: ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی
سنتوش کمار سنگھ بتایا کہ امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے اسمگلروں کا جیل میں رہنا ضروری ہے اس لئے خان پور پولیس نے ضلع مجسٹریٹ سے آزاد کو این ایس اے کے تحت لانے کی سفارش کی تھی۔
بلند شہر: اترپردیش میں بلند شہر ضلع انتظامیہ نے جیل میں بند ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کی ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ خان پور تھانہ علاقے کے امر پور گاؤں میں گزشتہ برس 29 نومبر اور دو دسمبر کو گئو کشی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں خان پور پولیس نے گیرورا کے آزاد، مختار اور رشید کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، تینوں افراد گایوں کے اسمگلر ہیں۔ آزاد نے عدالت سے ضمانت پر جیل سے باہر آنے کی درخواست دی ہے۔
سنتوش کمار سنگھ بتایا کہ امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے اسمگلروں کا جیل میں رہنا ضروری ہے اس لئے خان پور پولیس نے ضلع مجسٹریٹ سے آزاد کو این ایس اے کے تحت لانے کی سفارش کی تھی۔ پولیس کی سفارش کو مانتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے اسے این ایس اے کے تحت لانے کے حکم کو منظوری دے دی ہے۔ سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ حکم کی تعمیل ڈسٹرکٹ جیل میں آزاد کو کرا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مختار اور رئیس کو بھی اس سے قبل این ایس اے کے تحت لایایا جاچکا ہے، دونوں ضلع جیل میں بند ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔