ممبئی میں بھاری بَارش کے بعد ایلرٹ جاری، اسکول کیے گئے بند
محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آج دن بھر بھاری بارش کے امکان ہیں جس کی وجہ سے وہاں ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔
ممبئی میں کل رات سے زبردست بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ بارش کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ممبئی میں آرینج ایلرٹ جاری کر دیا ہے۔ ممبئی میں 100 ملی لیٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور یہ بہت زیادہ ہے۔ بھاری بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے سبب مکانوں میں پانی گھس گیا ہے۔ جگہ جگہ پانی بھرنے کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
ممبئی کی گاندھی مارکیٹ میں دو فٹ پانی جمع ہے۔ سڑکوں پر پانی کی وجہ سے جگہ جگہ گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ریلوے ٹریک پر پانی بھرنے کی وجہ سے لوکل ٹرینوں کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ سینٹرل اور ہاربر لائن پر ٹرینیں10 سے 15 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ ابھی تک باقی لوکل ٹرینوں کی سروسز نارمل ہے۔
دوسری جانب آج سمندر میں ہائی ٹائڈ کی پیشن گوئی کی گئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر2 بج کر41 منٹ پر 4.54 میٹر کی لہریں اٹھ سکتی ہیں اور اگر اس وقت بھاری بارش جاری رہی تو پانی کی نکاسی کے تمام راستے بند ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں پانی جمع ہو سکتا ہے اور عام لوگوں کی مصیبتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آرینج ایلرٹ جاری کیا ہے یعنی پورے دن بارش کے امکان ہیں۔
بی ایم سی نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے’’محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ ہم ممبئی کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سمندر کے نزدیک اور پانی بھرے علاقوں میں جانیں سے بچیں۔ کسی بھی قسم کی مدد کے لئے 1916 نمبر جاری کیا گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے طیارہ سروس پر بھی اثر پڑا ہے۔پروازوں میں 15منٹ سے لےکر 30 منٹ تک کی دیری ہو رہی ہے۔ ہاربر لائن پر ریلوے سروس پر بھی بری طرح اثر پڑا ہے اور کچھ ٹرینوں کو منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 1:10 PM