آسام میں طوفان اور بارش سے تباہی، 2 افراد ہلاک، اسکول اور کالج بند

آسام میں بارش اور تیز طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ گرج چمک اور بارش کے پیش نظر احتیاطی طور پر ضلع کے تمام اسکول اور کالج آج بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بارش، ژالہ باری اور تیز طوفان نے آسام کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔ کم از کم دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 144 دیہات میں 41,400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ تباہی تینسوکیا میں ہوئی ہے۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 24 اپریل کو ضلع کے تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

گرج چمک اور بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ضلع کے تمام اسکول اور کالج آج بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں بجلی کے کھمبے اور درخت بھی اکھڑ گئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق بارش اور طوفان سے یہاں کے تقریباً 633 کچے اور 42 پکے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جن میں سے 205 کچے اور 3 پکے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ تنسکھیا ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے اور اس کے ذریعے ہفتہ اور کل کو طوفان اور بارش کے پیش نظر ریاست کے تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔