ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 192 افراد ہلاک ہو گئے

ترجمان بتایا کہ تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان محکمہ تعمیرات کو سب سے زیادہ 569 کروڑ اور ’جل شکتی‘ محکمہ کو 390 کروڑ روپئے تک کا نقصان ہو چکا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
لینڈ سلائیڈنگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حمیرپور: ہماچل پردیش میں مانسون کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے جہاں ابھی تک 192 لوگوں کی موت ہو گئی ہیں اور وہیں اب تک 980 کروڑ روپئے کی سرکاری اور ذاتی جائیداد برباد ہو چکی ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان محکمہ تعمیرات کو سب سے زیادہ 569 کروڑ اور ’جل شکتی‘ محکمہ کو 390 کروڑ روپئے تک کا نقصان ہو چکا ہے۔


انھوں نے کہا کہ اکیلے شملہ ضلع میں تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے ابھی تک 32 لوگوں موت کی گئی ہے، جو سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد کلو میں 25، منڈی میں 24، چنبا میں 19، کانگڈا میں 18، سیرمور میں 17، اونا میں 6اور سولن میں ابھی تک 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 342 لوگ زخمی ہوئے اور چھ لوگ لاپتہ ہیں۔ تیز بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ ہونے سے 91 گھر پوری طرح سے تباہ ہو گئے، جس سے کئی لوگ بے گھر ہو گئے اور 311 گھر کو جزوی طور سے نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔