دہلی-این سی آر میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، پروازیں متاثر

دہلی ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر اترنے والی چار پروازوں کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی اور اطراف کے علاقوں میں ہفتہ کی صبح تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس سے کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سیلسیس تک نیچے آگیا، جو معمول سے سات ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں تک موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ گھنے بادل مغربی اتر پردیش سے ہریانہ اور ملحقہ شمالی راجستھان سے دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور دہلی-این سی آر کو عبور کرنے میں مزید دو گھنٹے لگیں گے۔ ہفتہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت میں جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے پانچ درجے کم ہے۔ دہلی میں 30 مئی تک شدید حرارت کی لہر نہیں ہوگی۔ دریں اثناء، آج بارش کے بعد قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔


آج صبح خراب موسم کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں فلائٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ پرواز کی تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ دہلی ہوائی اڈے کے ذرائع کے مطابق، دہلی میں خراب موسم کی وجہ سے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر اترنے والی چار پروازوں کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔