دہلی-این سی آر میں موسلادھار بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت

دہلی-این سی آر میں لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / یو این آئی</p></div>

دہلی میں بارش / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔

تاہم علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث دفتر اور دیگر کاموں پر جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ اس نے گرمی سے راحت کی سانس لی۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں ہفتہ بھر بارش کی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو تیز بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق نوئیڈا میں پورے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 39 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی ہندوستان میں لوگ گزشتہ کچھ دنوں سے چلچلاتی گرمی سے پریشان ہیں اور عوام کو اب گرمی سے راحت ملنے کی امید ہے۔ موسم کے انداز بدل گئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاستوں میں بھی مانسون پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے راجستھان اور گجرات کے کئی علاقوں میں بارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔