تمل ناڈو کے 4 اضلاع میں زوردار بارش کا الرٹ، اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق کنیاکماری، ورودھو نگر، شیو گنگئی، رامناتھ پورم اور ترونیلویلی اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس وقت تمل ناڈو کے مغربی اضلاع میں زوردار بارش ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تمل ناڈو میں بارش کی فائل تصویر</p></div>

تمل ناڈو میں بارش کی فائل تصویر

user

قومی آواز بیورو

تمل ناڈو کے کچھ علاقوں میں اس وقت موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس درمیان تمل ناڈو کے علاقائی موسمیاتی سائنس سنٹر (آر ایم سی) نے ریاست کے 4 اضلاع میں ہفتہ کو زوردار بارش اور آندھی طوفان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ بارش اور طوفان کے مدنظر سبھی اسکولوں کو بند رکھا گیا۔ علاقائی محکمہ موسمیاتی سائنس سنٹر نے جن علاقوں میں بھاری بارش کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، ان میں تھینی، ترونیلویلی، تینکاسی اور مدورئی شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے جیسے ہی الرٹ جاری کیا، اس کے بعد ان ضلعوں میں سرکاری، امداد یافتہ اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹرس نے تینکاسی اور تھوتھُکوڑی میں اسکولوں میں اسپیشل کلاسز نہیں چلانے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔ اسی طرح مدورئی کے ضلع کلکٹر نے سبھی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس کے علاوہ تھینی ضلع میں بھی سبھی سرکاری، پرائیویٹ اور امداد یافتہ اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کنیاکماری، ورودھونگر، شیوگنگئی، رامناتھ پورم اور ترونیلویلی ضلعوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس وقت تمل ناڈو کے مغربی ضلعوں میں زوردار بارش ہو رہی ہے، جس میں کوئمبٹور اور تریپور کے کئی علاقوں میں آبی جماؤ جیسی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں تمل ناڈو کے مغربی اضلاع کے علاوہ نیل گری، ڈنڈیگول، تھینی، تینکاسی، ایروڈ، نمکل، پیرمبلور، اریالور، کڈالور، ولوپورم اور میلادوتھورائی کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاہو سیلور میں بدھ اور جمعرات کو ہوئی بارش کے سبب سیلاب آ گیا ہے۔

ہفتہ کے روز ایروڈ ضلع میں بھی زوردار بارش ہوئی ہے۔ اس سے سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں بھی آبی جماؤ کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ساتھ ہی موداکوریچی اور کویندپدی جیسے علاقے بھی بارش کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو کے الگ الگ علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ مقامات پر بجلی بھی گر سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔