تلنگانہ: پاور اسٹیشن پر زبردست آگ، 17 میں سے 8 افراد سرنگ کے راستہ باہر نکلے میں کامیاب

تلنگانہ کے ناگارکرنول ضلع میں واقع ایک ہائیڈل پاور اسٹیشن میں زبردست آگ لگ جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، یہاں پر پھنسے 9 لوگوں کو محفوظ نکالنے کے لئے کششیں کی جا رہی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگارکرنول ضلع کے سری سیلم لیفٹ بینک کینال میں واقع ٹی ایس گینکو کے ہائیڈل پاور اسٹیشن میں زبردست آگ لگ جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں پر پھنسے 9 لوگوں کو محفوظ نکالنے کے لئے کششیں کی جا رہی ہیں۔ واقعہ جمعرات کی دیر شب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر لگاتار دھنواں اٹھتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔

جائے واقوعہ پر 17 لوگ پھنس گئے تھے جن میں سے 8 لوگ سرنگ کے راستہ باہر نکانے میں کایاب رہے۔ پاور اسٹیشن میں ہنوز 9 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے 6 ٹی ایس گینکو کے ملازمین اور تین نجی کمپنیوں کے ملازم ہیں۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی اور پھنسے ہوئے ڈپٹی انجینئر اور جونئر انجینر کو محفوظ نکالنے کی کوشش کی۔ محکمہ فائر کے ملازمین کا کہنا ہے کہ دھوئیں کی وجہ سے ریسکو آپریشن میں دقت پیش آ رہی ہے۔


دریں اثنا، تلنگانہ کے وزرا جگدیش ریڈی اور ٹی ایس گینو کے سی ایم ڈی پربھاکر راؤ موقع پر پہنچے اور بچاؤ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ ریڈی نے بتایا کہ پاور اسٹیشن کی پہلی یونٹ میں حادثہ پیش آیا اور چار پینل خراب ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید دھوئیں کی وجہ سے امدادی کارکن سرنگ میں داخل نہیں ہو سکے۔

ریسکیو اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن میں معاونت کے لئے سنگارینی کولیری سے مزید اہلکاروں کو لایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد پاور اسٹیشن پر بجلی پیدا کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ سری سیلم ڈیم دریائے کرشنا کے اس ساحل پر واقع ہے جو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان سرحد کے طور پر کام کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔