لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر تین منزلہ عمارت میں شدید آتشزدگی، ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان

یہ واقعہ اندرا نہر کے پاس بی بی ڈی تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم چل رہا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

آگ کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 لکھنؤ-ایودھیا شاہراہ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت میں جمعرات کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اندرا نہر کے پاس بی بی ڈی تھانہ علاقہ کا ہے۔ یہاں عمارت میں گاڑیوں کا سروس سنٹر، ٹائر شو روم اور ایک جم چل رہا تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی گئی جس کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی کی کئی گاڑیاں فوراً روانہ کی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا آگ اچانک لگی نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گاڑیوں کے سروس سنٹر اور ٹائر کے دو روم میں رکھے آلات اور اشیا آگ کی وجہ سے پوری طرح خاک ہو گئے۔ جم میں بھی آگ کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔


ابھی تک اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن آگ سے املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اطلاع کے بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی اور اسے بجھانے میں مسلسل سرگرم رہی۔

فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ آگ کی خوفناکی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے آس پاس کے علاقوں کو بھی احتیاطاً خالی کروا دیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جانچ میں لگ گئی ہے۔ یہ یقینی کیا جا رہا ہے کہ آگ سے اور زیادہ نقصان نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔