بہار: 15 گھروں میں لگی بھیانک آگ، لاکھوں کی جائیداد خاکستر

بہار کے ویشالی ضلع میں ہائی وولٹیج بجلی کا تار اچانک ٹوٹ کر ایک گھر پر گر گیا جس کے بعد یہ آگ پندرہ گھروں تک پھیل گئی۔ اس حادثہ میں ان گھروں میں رکھی لاکھوں روپے کی جائیداد جل کر تباہ ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حاجی پور: بہار میں ضلع ویشالی کے لال گنج تھانہ علاقہ میں بجلی کا تار ٹوٹ کر گرنے سے 15 گھروں میں آگ لگ گئی جس میں لاکھوں روپے کی جائیداد جل کر راکھ ہو گئی۔ پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پرینيا گاؤں میں اتوار کی رات ہائی وولٹیج بجلی کا تار اچانک ٹوٹ کر ایک گھر پر گر گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دیکھتے دیكھتے آگ نے دوسرے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے اس حادثے میں گاؤں کے 15 گھروں میں رکھی لاکھوں روپے کی جائیداد کے جل کر تباہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں والوں کے علاوہ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ جائے وقوع پر موجود پولس اور انتظامیہ کے افسران ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔