دہلی میں شدید ٹھنڈ، درجہ حرارت 1.7 ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2.7 اور پالم میں 3.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں شدید ٹھنڈ میں ہفتے کے روز مزید اضافہ ہوگیا اور کم از کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس تک گر جانے سے لوگوں کا ٹھنڈ سے برا حال ہے۔ دہلی میں 14 دسمبرسے سرد لہریں چلنے لگی تھیں اور اب اگلے تین دنوں تک بنے رہنے کا خدشہ ہے۔ سال 1901 کے بعد یہ دوسری بار ہے جب دارالحکومت میں اتنے لمبے وقت تک سرد لہر یں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سب سے کم درجہ حرارت آیا نگر میں 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2.7 اور پالم میں 3.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 97 فیصد درج کی گئی۔ جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں اس سال اوسط زیادہ سے زیادہ اب تک 19.85 ڈگری سیلسیس رہا ہے اور سال کے آخری دن یہ 19.15 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ محکمے کا خیال ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.15 تک گرتا ہے تو یہ 1901 کے بعد دوسرا موقع ہوگا جب دسمبر سب سے ٹھنڈا ہوگا۔ 22 سال پہلے دسمبر 1997 میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا اور اس قسم 1997 کے بعد سے دسمبر ماہ میں سب سے زیادہ ٹھنڈے دن رہے ہیں۔ سال 1997 میں 17 دنوں تک مسلسل لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سال 15 دسمبر سے ہی دہلی کے لوگ شدید ٹھنڈ کا سامنا کر رہے ہیں۔
ایک اور دو جنوری کو برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر نئے سال کے جشن میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔ محکمے کا خیال ہے کہ تین جنوری تک پہاڑی علاقوں میں زوردار برفباری ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔