پی چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سنوائی آج
سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ درج کئیے گئے منی لانڈرنگ کے معاملے میں چدمبرم کو پیر تک کے لئے گرفتاری سے چھوٹ دی گئی تھی اور اس پر آج سنوائی ہوگی۔
چدمبرم کو بدعنوانی کے معاملے میں 21 اگست کی رات کو جورباغ میں ان کے گھر سے سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کی دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر آج سپریم کورٹ سنوائی کرے گا۔ واضح رہے آئی این ایکس معاملہ میں چدمبرم کو دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس آر بھنومتی کی بنچ آج چدمبرم کی عرضی پر سنوائی کرے گی۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے چدمبرم کو راحت دیتے ہوئے آج تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو گرفتار نہ کرنے کے لئے کہا تھا اور سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب بھی مانگا تھا۔ آج کے لئے معاملہ کی سنوائی کے لئے لسٹ کرنے کو کہا ہے۔ چدمبرم نے دلیل دی ہے کہ آئین کے سیکشن 21 کے تحت ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔
سی بی آئی نے چدمبرم کو گرفتار کر کے عدالت سے پانچ دن کی ریمانڈ مانگی تھی لیکن عدالت نے صرف چار دن کی ہی ریمانڈ دی تھی۔ چدمبرم کے وکیلوں نے بحث کے دوران کہا تھا کہ اس معاملہ میں چدمبرم کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہے، ان کو جو اس کیس میں شامل کیا جا رہا ہے وہ صرف ایک ایسی خاتون کے بیان پر کیا جا رہا ہے جو اپنی یبیٹی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند ہے اور وہ وعدہ معاف گواہ بھی بن گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2019, 10:10 AM