بی جے پی کے اشتعال انگیز لیڈروں کے خلاف فوری ایف آئی آر کی عرضی پر سماعت بدھ کو

عرضی دائر کرنے والے شمال مشرقی دہلی کے 10 عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کولن گنزالویس نے عدالتی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طور سے ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: اشتعال انگیز بیان دینے کے سلسلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ بدھ کو سماعت کرے گا۔

عرضی دائر کرنے والے شمال مشرقی دہلی کے 10 عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کولن گنزالویس نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طور سے ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی۔ انہوں نے دلیل دی کہ دہلی تشدد میں 10 افراد روز مر رہے ہیں۔ گزشتہ رات ہی پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے معاملہ کو ایک ماہ کے لئے ٹال كر غلط کیا ہے۔ اس معاملے کی فوری سماعت ہونی چاہیے۔


اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا’’ہم درخواست کی سماعت کریں گے، آپ کو یہ ضرور سمجھنا چاہیے کہ ہمارے پاس اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں ہے۔ ہم فسادات ہو جانے کے بعد ہی تصویر میں آتے ہیں۔ عدالت کبھی بھی ایسے واقعات پیش ہونے سے نہیں روک سکتی‘‘۔گنزالویس نے معاملہ کی سماعت کے لئے زور دیا اور کل سماعت کرنے کی درخواست کی۔ جسٹس بوبڈے نے، تاہم کل کے بجائے بدھ کو سماعت کے لئے حامی بھر دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔