بی جے پی کے بدانتظامی کی وجہ سے یوپی میں صحت خدمات بدحال: اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کی بدانتظامی اور بدعنوانی نے ہیلتھ سروس کو برباد کردیا ہے اور حالات دن بدن خراب تر ہوتے جا رہے ہیں

اکھلیش یادو / یو این آئی
اکھلیش یادو / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کی بدانتظامی اور بدعنوانی نے ہیلتھ سروس کو برباد کردیا ہے اور حالات دن بدن خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔

مسٹر یادو کے جاری کردہ ایک بیان میں سماج وادی کارکنوں ، عہدیداروں اور نومنتخب نمائندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گاؤں، آس پاس کے لوگوں کی مدد کا عزم کریں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔


انہوں نے کہا کہ آج کی حالات میں کورونا انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شہروں ، میٹرو ، دیہاتوں میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے بعد اب اس کا دائرہ دیہی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ وہاں متاثرہ افراد کی کوئی جانچ نہیں ہورہی ہے ، علاج کی بات تو بہت دور کی ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ یہ بات جگ ظاہر ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی بدانتظامی اور بدعنوانی نے صحت کی خدمات کو برباد کردیا ہے اور دن بدن یہ صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کم نہیں ہورہی ہے اور اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے ، آکیسجن کی کمی سے اکھڑتی سانسوں کے دور میں بھی بی جے پی حکومت بے حسی کا شکار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔