ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد، 39 ہزار نئے مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،742 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39،972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 765 کم ہوکرچارلاکھ آٹھ ہزار 212 رہ گئے ہیں ۔ اس دوران 535 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے ولوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہوگئی ہے۔


ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1287 کم ہو کر 96833 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7332 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6029817 ہوگئی ہے جبکہ 224 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131429 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹوکیسز 2926 کم ہوکر 138626 ہو گئے ہیں اور 15507 مریضوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3099469 ہوگئی ہے جبکہ 98 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 15969 ہوگئی ہے۔


کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 222 کم ہو کر 23928 رہ گئے ہیں ۔ وہیں مزید 29 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36352 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2833276 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 24025 رہ گئے ہیں اور 27 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33889 ہوگئی ہے۔ وہیں 2488775 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 22358 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1916914 ہو گئی ہے جبکہ 13241 افراد کی موت ہو گئی ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس ایکٹو کیسز 198 کم ہو کر 11891 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن سے مجموعی 18064 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1492878 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔