نفرت انگیز تقریر کا معاملہ: اعظم خان کی عبوری ضمانت باقاعدہ ضمانت میں تبدیل

ہیٹ اسپیچ کیس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی عبوری ضمانت کو باقاعدہ ضمانت (ریگولر بیل) میں تبدیل کر دیا گیا ہے

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

رامپور: ہیٹ اسپیچ کیس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کی عبوری ضمانت کو باقاعدہ ضمانت (ریگولر بیل) میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اعظم خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا معاملہ ایم پی ایم ایل اے سیشن کورٹ میں چل رہا ہے۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ سے انہیں ہیٹ اسپیچ کیس میں تین سال کی سزا اور 6000 روپے کا جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس وجہ سے اعظم خان عبوری ضمانت پر ہیں۔ اسی عبوری ضمانت کو آج عدالت نے باقاعدہ ضمانت میں تبدیل کر دیا ہے۔


عدالت نے باقاعدہ ضمانت کا حکم دیتے ہوئے اعظم خان کو 50،000 روپے کی دو ضمانتیں اور اتنی ہی رقم کا مچلکہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اعظم خان آج تقریباً 12:30 بجے عدالت پہنچے اور تقریباً 4 بجے تک عدالتی تحویل میں رہے۔ انہیں باقاعدہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

اعظم خان کے وکیل اعظم ونود شرما نے بتایا کہ آج باقاعدہ ضمانت اور اپیل کی ڈیٹ پینڈنگ تھی۔ دریں اثناء اپیل کا جواب داخل نہیں کیا گیا جس میں 2 دسمبر تاریخ لگ گئی جبکہ عبوری ضمانت باقاعدہ ضمانت میں گرانٹ کی گئی ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں اگلی تاریخ 2 دسمبر مقرر کی ہے۔ عدالت نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔