کیا شندے کے لئے پریشانی کھڑی ہو گئی؟ نااہلی کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی

شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ ) کے رہنما سنیل پربھو نے ایکناتھ شندے کی نااہلی کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی</p></div>

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

این سی پی میں بغاوت کے بعد اب مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو اسمبلی سے نااہل قرار دینے کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے اور بہت ممکن ہے کہ وزیراعلی کے لئے پریشانیاں کھڑی ہو جائیں۔ ادھو ٹھاکرے کے شیو سینا رہنما سنیل پربھو نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے  وزیر اعلی  ایکناتھ شندے اور ان کے ساتھی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے معاملے کا حوالہ دیا، جو ابھی تک اسپیکر کے پاس زیر التوا ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی اسپیکر نے ایکناتھ شندے اور ان کے خلاف بغاوت کرنے والے ارکان اسمبلی  کو نااہل قرار دینے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اس ہنگامے کا مرکز اجیت پوار سے منتقل ہو کر شندے پر آتا نظر آ رہا ہے۔


اگر اسپیکر نے شندے اور ان کے ساتھیوں کو ناہل قرار دے دیا تو شندے کی وزیر اعلی کی کرسی چلی جائے گی اور اگر ان کو اہل قرار دے دیا تو شیو سینا دوبارہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور اس وقت بھی شندے کے سر پر تلوار لٹکی رہے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کیا اجیت پوار وزیر اعلی بنائے جا سکتے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں مہاراشٹر کی سیاست میں خوب ہو رہی ہیں۔ جو بھی ہے وزیر اعلی شندے کے لئے آنے والے دن آسان نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔