ہریانہ میں مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کا بہیمانہ قتل

ہریانہ میں ضلع سونی پت کے مانك ماجرا گاؤں کی مسجد میں مسجد کے پیش امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سونی پت: ہریانہ میں ضلع سونی پت کے مانك ماجرا گاؤں کی مسجد میں مسجد کے پیش امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاش مسجد میں ملی۔ جب گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو مسجد میں لهولهان حالت میں دیکھا۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور دونوں کی لاش کو قبضہ میں لے کر سونی پت کے جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق مانك ماجرا مسجد گاؤں میں عرفان نام کے شخص اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاشوں کو گاؤں والوں نے لهولهان حالت دیکھا۔ عرفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا نکاح ایک سال پہلے ہی ہوا تھا، دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے کم از کم 15 سے 20 نشانات تھے۔

گاؤں کےنصیب نامی شخص نے بتایا کہ جب وہ مسجد میں آیا تو اس نے عرفان کو آواز لگائی لیکن وہ نہیں آیا تو اس نے اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو عرفان اور ان کی اہلیہ کی لاش کمرے میں پڑی تھیں۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع سے ثبوت جمع کئےاور پولیس نے گاؤں والوں کے بیان درج کئے تاکہ قتل کا معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 7:10 PM