ہریانہ، ایک لاکھ سے زائد کورونا متاثرین والی 15ویں ریاست

ہریانہ ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی ملک کی 15ویں ریاست بن گئی ہے، وہیں کرناٹک ایک لاکھ سے زائد فعال کورونا متاثرین والی دوسری ریاست بن گئی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) ’عالمی وبا‘ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور ہریانہ ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی ملک کی 15ویں ریاست بن گئی ہے، وہیں کرناٹک ایک لاکھ سے زائد فعال کورونا متاثرین والی دوسری ریاست بن گئی ہے۔

مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تملناڈو، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اڈیشہ، آسام، گجرات، کیرالا، اور راجستھان کے بعد ہریانہ میں کورونا کے 2694 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز 1,01,316 ہو گئی ہے۔


ملک میں کورونا وبا سے بری طرح متاثر مہاراشٹر کے بعد کرناٹک ایک لاکھ سے زائد فعال کیسز والی ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے۔ کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد میں 3,090 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ کر 1,01,645 ہو گئی ہے۔ کورونا سے سنگین طور پر متاثر مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں زبردست اضافہ ہونے سے فعال کیسز کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 5,332 سے بڑھ کر 2,97,506 ہو گئی۔

صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 97,894 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے بڑھ کر 51,18,254 ہو گئی ہے۔ وہیں 40,25,080 افراد اب تک کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,132 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس وائرس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 83,198 ہو گئی ہے۔


وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد اس طرح ہے:

ریاست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فعال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحتیاب۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موت

انڈمان اینڈ نیکوبار 196 ........... 3345 .............. 52

آندھرا پردیش .............. 90279 .......... 497376 ........ 5105

اروناچل پردیش ...... 1892 ........... 4787 ............ 13

آسام ................... 29091 .......... 119367 .......... 511

بہار ................... 12959 ........... 148656 .......... 848

چنڈی گڑھ ................. 3171 ............. 5683 ............. 104

چھتیس گڑھ ............. 37470 ............ 35885 ............ 611

دادر۔ ناگر حویلی دمن دیو ......... 233 ................ 2575 .....2

دہلی ................. 30914 .......... 194516 ........... 4839

گوا ................... 5375 ............ 20445 .............. 319

گجرات ............... 16262 ............ 98029 ........... 3256

ہریانہ .............. 21334 ........... 78937 ........... 1045

ہماچل پردیش ...... 4146 ............ 6558 ................. 91

جموں کشمیر ........ 19503 ........... 38709 ............ 932

جھارکھنڈ ............... 14138 ............ 51357 ............ 579

کرناٹک .............. 101645 ......... 375809 .......... 7536

کیرالا ................. 32775 ............ 84608 ........... 480


لداخ ................ 953 ............... 2536 .............. 46

مدھیہ پردیش ............. 22136 .......... 71535 ............ 1844

مہاراشٹر ............. 297506 ......... 792832 ......... 30883

منی پور .............. 1751 ............ 6521 .............. 48

میگھالیہ ............. 1902 ............. 2264 ............... 29

میزورم ............. 567 ............. 939 .................. 0

ناگالینڈ ............. 1261 ........... 3987 ............... 15

اڈیشہ ............ 32405 ........ 129859 ............. 656

پدوچیری .............. 4770 ........... 15923 ............... 418

پنجاب ............ 21022 ........... 63570 ............... 2592

راجستھان ........ 17049 ........... 89352 .............. 1279

سکم .......... 480 ............. 1722 ................... 19

تمل ناڈو ....... 46633 ......... 464668 ............. 8559

تلنگانہ ......... 30443 ......... 133555 .............. 1005

تریپورہ ............ 7498 ............ 12956 ................ 222

اتراکھنڈ ...... 11068 ............ 24432 ................ 447

اتر پردیش ...... 67002 ......... 258573 .............. 4690

مغربی بنگال ........ 24147 ......... 184113 ........... 4123

کل .......... 1009976 ....... 4025079 ........... 83198

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔