ہریانہ: وزیر کھیل سندیپ سنگھ پر چھیڑخانی کے الزامات، خاتون ایتھلیٹ کی شکایت پر ایف آئی آر درج

متاثرہ خاتون کھلاڑی نے چھیڑ خانی کے معاملے میں 30 دسمبر 2022 کو چنڈی گڑھ پولیس کو تحریری شکایت دی تھی۔ جمعہ کو چنڈی گڑھ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچی متاثرہ سے پولیس نے کچھ سوالات بھی کئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف ایک خاتون کھلاڑی کی شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354، 354 اے، 354 بی، 342 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملہ میں تفتیش جاری ہے۔ چنڈی گڑھ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

متاثرہ خاتون کھلاڑی نے چھیڑ خانی کے معاملے میں 30 دسمبر 2022 کو چنڈی گڑھ پولیس کو تحریری شکایت دی تھی۔ جمعہ کو چنڈی گڑھ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچی متاثرہ سے پولیس نے کچھ سوالات بھی کئے۔ پولیس کو شکایت دینے کے بعد متاثرہ نے کہا تھا کہ اسے چنڈی گڑھ پولیس پر بھروسہ ہے۔


متاثرہ نے کہا کہ وہ یقینی طور پر اس لڑائی کو انجام تک پہنچائے گی۔ خواتین کمیشن سے لے کر تمام دروازوں اور ہر جگہ وہ اپنا درد بیان کرے گی۔ فیملی سپورٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پورا خاندان اور والدین ان کے ساتھ ہیں اور اہل خانہ سے بات چیت کے بعد ہی اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس سے قبل ایسی خبریں آئی تھیں کہ اسمبلی کے اسپیکر گیان چند گپتا نے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ان سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ معاملہ بڑھتا ہے تو سندیپ سنگھ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔ تاہم، وزیر اعلیٰ کھٹر اور ان کی حکومت کے دیگر تمام وزراء نے اس معاملے پر مشکوک خاموشی برقرار رکھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔