ہریانہ: کسان، مزدور اور ملازمین کی ہڑتال کی تیاریاں زوروں پر
متحدہ کسان مورچہ، سنٹرل ٹریڈ یونینز اور ملازم یونینوں کی جانب سے 16 فروری کو دیہی بند اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے 12 فروری سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے
چنڈی گڑھ: متحدہ کسان مورچہ، سنٹرل ٹریڈ یونینز اور ملازم یونینوں کی جانب سے 16 فروری کو دیہی بند اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے 12 فروری سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : متھن چکرورتی کی حالت مستحکم، طبی ٹیم کی نگرانی جاری
یہ اعلان ہفتہ کو یہاں مختلف تنظیموں سے وابستہ ہریانہ میں لیڈروں کی آن لائن میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق 16 فروری کو کسانوں، مزدوروں اور ملازمین کی ہڑتال اور دیہی بند ریاست میں تاریخی طور پر کامیاب رہے گا۔ تیاری کے لیے 12 فروری تک تمام اضلاع میں مشترکہ کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ 13 سے 15 فروری تک دیہات اور شہر کی کالونیوں میں شام کو مشعل جلوس نکالے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 15 فروری کو دن بھر شہروں میں موٹر سائیکل جلوس نکالے جائیں گے۔ ہریانہ ایمپلائز فیڈریشن اورہریانہ روڈ ویز بھی ہڑتال میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں سردی کم، مختلف ریاستوں میں بارش کی پیشگوئی
کسان مزدور رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت جو اڈانی-امبانی جیسے کارپوریٹوں کی چھتری کی سلطنت قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، نے کسانوں، مزدوروں اور عام لوگوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کرنے والی 'تباہ کن پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹ کر آمریت کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ متحدہ احتجاج کو روکنے کے لیے مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر نفرت پھیلا کر لوگوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔