ہریانہ کے سرکاری ملازمین نے کہا- پرانی پنشن اسکیم بحال نہ ہوئی تو بدل دیں گے حکومت
ہریانہ کے ہزاروں ملازمین نے اتوار کو پنچکولہ میں او پی ایس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر او پی ایس کو بحال نہیں کیا گیا تو حکومت بدل دی جائے گی۔
ہریانہ کے ملازمین نے پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کو لے کر حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ اتوار کو پنچکولہ میں ہزاروں ملازمین نے او پی ایس کی بحالی کے لیے زبردست احتجاج کیا اور خبردار کیا کہ اگر او پی ایس بحال نہیں کی گئی تو حکومت بدل دی جائے گی۔ جب ملازمین سی ایم منوہر لال کھٹر کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے پہنچے تو ہریانہ کے سرکاری ملازمین کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ آج تقریباً 70,000 ملازمین احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : بی بی سی پر مودی سرکار کو غصہ کیوں آتا ہے!... ظفر آغا
دوسری طرف کانگریس نے اس معاملے پر ہریانہ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی پنشن ملازمین کا حق ہے۔ پارٹی نے ملازمین پر حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی پر بھی حملہ کیا۔ کانگریس نے ٹوئٹ کیا، "پرانی پنشن ملازمین کا حق ہے۔ آج جب ہریانہ میں ملازمین پرانی پنشن کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے تو بی جے پی حکومت نے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس کے گولے داغے اور واٹر کینن سے ان پر حملہ کیا، شرمناک۔ !"
کانگریس لیڈر اور ایم پی دپیندر ہڈا نے بھی کھٹر حکومت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی پنشن اسکیم ملازمین کا حق ہے، یہ بھیک نہیں ہے۔ پنچکولہ میں اپنے حقوق مانگنے کے لیے جمع ہونے والے ملازمین پر بی جے پی-جے جے پی پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال افسوسناک ہے۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے بھی ملازمین کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا - پرانی پنشن اسکیم کا مطالبہ پوری طرح سے جائز ہے۔ ملازمین پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاٹھی اور گولی سے نہیں چل سکتی۔ حکومت ملازمین کو ان کے حقوق دے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس پرانی پنشن اسکیم کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔
آپ کو بتا دیں کہ کئی ریاستوں نے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کر دیا ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، پنجاب اور ہماچل پردیش جیسی ریاستیں پہلے ہی پرانی پنشن اسکیم شروع کر چکی ہیں۔ کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر ہریانہ میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو یہاں بھی پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔