ہریانہ: ایگزٹ پول غلط ثابت ہونے پر کانگریس لیڈر شیلجا خوش، کہا ’عوام نے بی جے پی کو مسترد کیا ‘

کماری شیلجا نے رجحانوں کے بعد ٹوئٹر پر پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے عوامی فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں نے بی جےپی کو مسترد کردیا۔ یہ بی جےپی کی انتخابی ہار کے ساتھ اخلاقی ہار بھی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانوں کے ایگزٹ پول کے امکانات کے برعکس آنے سے پرجوش کانگریس ریاستی صدر کماری شیلجا نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کردیا ہے اور یہ اس کی اخلاقی ہار ہے۔ ابتدائی رجحانوں میں ہریانہ کی 90سیٹوں میں سے بی جےپی کے امیدوار 36سیٹوں پر،کانگریس کے 33 پر اور جن نائک جنتا پارٹی کے امیدوار12سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔آزاد امیدوار بھی 6سیٹوں پر آگے ہیں۔


کماری شیلجا نے آج رجحانوں کے بعد ٹوئٹر پر پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،’’ہریانہ کے عوامی فصیلےسے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں نے بی جےپی کو مسترد کردیا ہے۔یہ بی جےپی کی انتخابی ہار ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی ہار بھی ہے۔کانگریس ریاست میں حکومت بنانے جارہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہریانہ نےاپنا عوامی فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ اب بی جےپی کی خراب حکومت کو جھیلنےکے لئے تیار نہیں ہے اور وہ ریاستی کانگریس کی قیادت میں انصاف اور برابری کی نئی صبح کو گلے لگانے کےلئے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔