ہریانہ: دشینت چوٹالہ نے گورنر کے نام خط تحریر کیا، فلور ٹیسٹ کا مطالبہ
ہریانہ میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے گورنر کے نام خط تحریر کر کے اسمبلی میں خصوصی اجلاس طلب کرنے اور فلور ٹیسٹ کرائے جانے کا مطالبہ کیا
چنڈی گڑھ: ہریانہ میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے گورنر کے نام خط تحریر کر کے اسمبلی میں خصوصی اجلاس طلب کرنے اور فلور ٹیسٹ کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ دشینت چوٹالہ نے واضح کیا کہ وہ موجودہ حکومت کی حمایت نہیں کرتے اور ہریانہ میں کسی دوسری جماعت کی جانب سے حکومت سازی کے لئے دروازے کھلے ہیں۔
خیال رہے کہ ہریانہ کی موجودہ نائب سنگھ سینی کی حکومت اس وقت سے سیاسی بحران کا سامنا کر رہی ہے، جب سے تین آزاد ارکان اسمبلی نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی۔ تینوں نے حکومت سے حمایت واپس لیتے ہوئے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی موجودہ حکومت پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
ہریانہ میں فی الحال 88 ارکان اسمبلی ہیں۔ بی جے پی کے پاس 40، کانگریس کے پاس 30، جے جے پی کے پاس 10 ایچ ایل پی اور آئی این ایل ڈی کے پاس ایک ایک رکن اسمبلی ہے۔ دشینت چوٹالہ کا مطالبہ ہے کہ گورنر نائب سنگھ سینی حکومت کو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کے لئے طلب کیا جائے گ
ہریانہ میں اپوزیشن لیڈران کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ریاستی حکومت اقلیت میں ہے، اسے اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ہوگی۔ کانگریس نے مارچ میں ہی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی، لہذا تکنیکی طور پر فی الحال اسمبلی میں کوئی قرارداد پیش نہیں کی جا سکتی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔