ہریانہ: این سی آر کے اضلاع میں کورونا کا کہرام، ریواڑی 2 دنوں کے لیے بند

ہریانہ میں این سی آر کے شہروں میں بڑھتے کورونا کیس فکر کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔ دہلی کے نزدیک ریواڑی ریاست کا پانچواں ایسا شہر بن گیا ہے جہاں کورونا کے معاملے 1000 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہریانہ میں این سی آر کے شہروں میں بڑھتے کورونا کیس فکر کا باعث بنتے جا رہے ہیں۔ دہلی کے قریب ریواڑی ریاست کا پانچواں ایسا شہر بن گیا ہے جہاں کورونا کے معاملے 1000 سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے پورے شہر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 20 اور 21 جولائی کو ریواڑی کے بازار نہیں کھلیں گے۔ انڈسٹریل علاقہ دھاروہیڑا بھی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دھاروہیڑا بھی کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بن رہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے دھاروہیڑا بھی دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہریانہ میں اتوار کو 617 نئے کورونا مریض آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 26164 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی محکمہ صحت کے مطابق 5 مزید اموات کے ساتھ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 349 ہو گئی ہے۔ این سی آر کے ضلع گروگرام، فریدآباد، سونی پت اور روہتک کے بعد اب ریواڑی ریاستی حکومت کے لیے فکر کا باعث بن گیا ہے۔ یہ پانچواں ایسا ضلع ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 1000 کو پار کرتے ہوئے 1017 ہو گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے مریضوں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اب سختی شروع کی ہے۔ فرمان کی خلاف ورزی کرنے پر اب لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اگر کوئی ہوم آئسولیٹ کیا گیا شخص گھر سے باہر ملتا ہے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔


دہلی-جے پور ڈیوٹی والوں کی بھی فہرست تیار کرنے کے لیے ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 اور وبائی امراض ایکٹ میں موجود طاقت کا استعمال کرتے ہوئے سٹی کونسل ریواڑی شہر، میونسپلٹی دھاروہیڑا اور دھاروہیڑا کے ساتھ لگتی کالونیوں کو 20 و 21 جولائی کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انتظامیہ ان دو دنوں کے دوران یہاں خصوصی سینیٹائزیشن مہم چلائے گی۔

اس درمیان ریاست بھر میں ساون میں مندروں کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ حکومت نے فرید آباد اور گروگرام میں بھی ٹوکن سسٹم سے مندر میں دَرشن کی اجازت دی تھی، لیکن کورونا کے بڑھتے اثرات کودیکھتے ہوئے ان دونوں شہروں میں کوئی بھی مندر نہیں کھلا ہے۔ ضلع انتظامیہ یہاں کوئی جوکھم لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔