ہریانہ اسمبلی انتخابات: اسٹرانگ روم کے باہر سخت حفاظتی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

ہریانہ انتخابات مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہونی ہے، جس سے قبل روہتک کے ضلع الیکشن افسر نے روہتک جاٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بنائے گئے چاروں اسمبلی حلقوں کے اسٹرانگ رومز کا معائنہ کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

روہتک: ہریانہ اسمبلی انتخابات مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہونی ہے، جس سے قبل اتوار کو روہتک کے ضلع الیکشن افسر اجے کمار نے روہتک جاٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بنائے گئے چاروں اسمبلی حلقوں کے اسٹرانگ رومز کا معائنہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ای وی ایم کے حفاظتی انتظامات میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اسٹرانگ روم میں ای وی ایم کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرانگ روم کے باہر تین سطح کی سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔


سیکورٹی میں تعینات پولیس افسر کشن چند کا کہنا تھا، ’’ووٹنگ کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان ای وی ایم کو اسٹرانگ روم میں لایا گیا۔ اس کے بعد سے اسٹرانگ روم کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پیرا ملٹری فورس کے اہلکار اور ہریانہ پولیس کے جوانوں کو سیکورٹی کی تین سطحوں میں چوکسی کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹرانگ روم کے قریب دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ہر شخص کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور غلط قدم نہ اٹھائیں، کیونکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔‘‘

ای وی ایم پر نظر رکھنے والی پارٹیوں کے ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے بعد وہ ای وی ایم کے ساتھ اسٹرانگ روم سے باہر نکل آئے تھے اور اسی دن سے وہ دن رات اسی جگہ پہرہ دے رہے ہیں۔ ای وی ایم محفوظ ہے اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم انتخابی نتائج کے دن 8 اکتوبر تک ای وی ایم پر کڑی نظر رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔