ہریانہ اسمبلی انتخابات: عام آدمی پارٹی کی 19 امیدواروں پر مشتمل چھٹی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی کے لئے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے یہاں ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی فہرست جاری کی

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی کی تشہیر / آئی اے این ایس</p></div>

عام آدمی پارٹی کی تشہیر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے جمعرات کے روز ہریانہ اسمبلی کے لئے 19 امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی۔ عآپ کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے یہاں ہریانہ اسمبلی کے لیے 19 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سے قبل 9 امیدواروں کی پانچویں فہرست جاری کی تھی۔ اس کے ساتھ پارٹی نے اب تک کل 89 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ دراصل، ہریانہ میں نامزدگی کا آج آخری دن ہے۔

عآپ کی تازہ فہرست میں کالکا سے او پی گورجر، پنچکولہ سے پریم گرگ، انبالہ شہر سے کیتن شرما، ملانا سے گرتیج سنگھ، شاہ آباد سے آشا پٹھانیا، پیہووا سے گہل سنگھ سندھو، گہلا سے راکیش خانپور، پانی پت شہر سے ریتو اروڑہ اور جیند سے وزیر سنگھ ڈھنڈا کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فتح آباد سے کمل بسلا، ایلن آباد سے منیش اروڑہ، نلوا سے امیش شرما، لوہارو سے گیتا شرون، بدھرا سے راکیش چندواس، دادری سے دھنراج کنڈو، بھوانی کھیڑا سے دھرم ویر کنگر، کوسلی سے ہمنت یادو، فرید آباد این آئی ٹی سے روی ڈگر اور بڈکل سے اوپی ورما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ پارٹی کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکی ہے، وہ ہریانہ میں اکیلے الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔

وہیں کانگریس نے کرنال اسمبلی سے سابق ایم ایل اے سمیتا سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس کے بعد ان کے حامیوں نے انہیں مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔ لوگوں میں خوشی ہے، ڈھول بجا رہے ہیں۔ اس الیکشن میں سومیتا سنگھ کا مقابلہ بی جے پی کے جگ موہن آنند سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔