امت شاہ نے کئی خون کیے، وہ جنرل ڈائر ہیں: ہاردک پٹیل

ہاردک پٹیل نے بھی حکمران بی جے پی کے خلاف اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ کا موازنہ آج کھلے عام جلیا نوالہ باغ سانحہ کے قاتل ’جنرل ڈائر‘ سے کر ڈالا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات میں عروج پر پہنچ چکی انتخابی سرگرمیوں کے درمیان 'کرو یا مرو' جیسی پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہے۔ سبھی پارٹیاں اپنے مخالفین پر جم کر حملہ آور ہیں۔ پاٹيدارانامت آندولن سمیتی (پاس) کے رہنما ہاردک پٹیل نے بھی حکمران بی جے پی کے خلاف اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے پارٹی صدر امت شاہ کا موازنہ آج کھلے عام جلیا نوالہ باغ سانحہ کے قاتل ’جنرل ڈائر‘ سے کر ڈالا ہے۔

کانگریس کو حمایت دے رہے ہاردک نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ’’میں امت بھائی شاہ کو ایک اچھے سے نام ’جنرل ڈائر‘ سے بلاتا ہوں۔ میں ایسا اس لیے کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے 14 بچوں کو مار دیا (2015 میں پاٹيدار ریزرویشن تحریک کے دوران مارے گئے 14 افراد)۔ یہ امت شاہ کی وجہ سے مرے۔ پورا گجرات اس بات کو جانتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان پر نسل پرست ہونے کا الزام لگا رہی بی جے پی کے صدر امت شاہ حکومت تبدیل ہونے کی صورت میں لوگوں کو پریشان کرنے کا خوف دکھا رہے ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ بنیاد پر ماحول خراب کرنے کا اشارہ دے رہے ہیں تاکہ لوگ خوفزدہ ہو جائیں۔’پاس‘ لیڈر نے کہا کہ گجرات میں ترقی زمین کی حقیقت نہیں ہے۔ ان کے حساب سے یہاں 50 لاکھ بے روزگار ہیں کیونکہ چار ہزار پٹواری کے عہدہ کے لئے 14 لاکھ درخواست آ جاتی ہیں۔ اس ریاست کی حقیقت دیہات میں جانے سے پتہ چلے گی،برگر سینڈوچ کھانے سے نہیں۔ یہاں امیر اور امیر بنا ہے اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے۔صحیح بات کہنے میں بہت سے امیر بھی ڈرتے ہیں اور ای ڈی، انکم ٹیکس اور پولیس اور اقتدار کے نمائندوں کے خوف سے وہ کھل کر کچھ نہیں بولتے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔