کشمیر، شاہراہ پر لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی لوگوں کو قومی شاہراہ پر روکا نہیں جاتا۔ مگر یہاں رہا ہے، کشمیری عوام کو شاہراہ پر بغیر کسی روک ٹوک کے چلنے دینا چاہیے۔

تصویر سوشل
تصویر سوشل
user

یو این آئی

پہلگام: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر لوگوں کو روکنے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود دیکھا کہ کس طرح قومی شاہراہ پر چلنے والی سویلین گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کو ہراساں کیا جارہا تھا۔

فاروق عبداللہ جو جنوبی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں کھیلے جانے والے ایک گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی غرض سے آئے تھے، نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں جو بہت ضروری ہے۔ میں کل جب یہاں آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر لوگوں کو جگہ جگہ پر روکا جارہا تھا۔ یہ اچھی بات نہیں ہے'۔


انہوں نے کہا: 'ملک میں کہیں بھی لوگوں کو قومی شاہراہ پر روکا نہیں جاتا۔ مگر یہاں جو یہ کررہے ہیں انہیں ایسا کرنے سے باز آنا چاہیے۔ اور شاہراہ پر لوگوں کو بغیر کسی روک ٹوک کے چلنے دینا چاہیے۔ لوگوں کو روکنا اور ہراساں کرنے کے سلسلے کو روکنا ضروری ہے'۔

دریں اثنا فاروق عبداللہ نے ریاست بہار میں دماغی بخار سے سو سے زیادہ بچوں کی اموات ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: 'بہار میں دماغی بخار کی وجہ سے سو سے زیادہ بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ایسی بیماریاں جنم نہ لے۔ سرکار کو بھی اس بیماری کا قلع قمع کرنے کی طرف دھیان دینا چاہیے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Jun 2019, 9:10 PM