’ہر گھر ترنگا‘ مہم: پانچ لاکھ مسلم کنبوں تک ’پیغام‘ لے کر جائے گی بی جے پی

یوپی بی جے پی نے 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت مسلم طبقہ تک رسائی کے لیے حکمت عملی تیار کی ہے، پارٹی کے اقلیتی مورچہ نے 5 لاکھ مسلم خاندانوں کو بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: ملک 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر حکومت ہند نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ آزادی کے اس خاص جشن کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ کئی تنظیمیں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہی ہیں۔ 'ہر گھر ترنگا' مہم چلانے والی برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس مہم کے تحت مسلمانوں کو ترنگا لہرانے کے لئے بیدار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کا اقلیتی شعبہ 12 اگست سے 'ہر گھر ترنگا' مہم کے تحت مسلم خاندانوں کے درمیان پہنچے گا اور ان سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کرے گا۔ دراصل بی جے پی 2024 کے عام انتخابات کے حوالہ سے مسلمانوں کو مائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی نے پسماندہ برادری (او بی سی) پر توجہ مرکوز کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے اور پارٹی ہر ترنگا مہم کے تحت اس حکمت عملی پر کام شروع کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔


بی جے پی اقلیتی مورچہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارٹی کارکنان مدرسوں اور درگاہوں میں بھی جائیں گے اور ترنگا لہرائیں گے۔ اتنا ہی نہیں ان تصویروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی پوسٹ کیا جائے گ ا۔ اس سلسلے میں یوپی میں بی جے پی اقلیتی شعبہ کے کارکنوں کو پیغام بھی دیا جا چکا ہے۔

بی جے پی اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر باسط علی نے اس سلسلے میں بتایا کہ مسلم سماج کے پانچ لاکھ گھروں پر ترنگا لہرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر گھر ترنگا مہم کے تحت مدرسوں اور درگاہوں کو شامل کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں سے اہم پیغام عام ہوتا ہے اور اس طرح کے اقدامات سے مثبت نظریہ کا فروغ ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔