نیا سال مبارک: لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں
دفاعی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ باہمی اعتماد سازی اور امن و سکون کو یقینی بنانے کے لئے سال 2022 کے آغاز پر پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پر ہندوستان اور پاکستانی فوج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
جموں: ہندوستان اور پاکستان کی فوج نے ہفتے کو سال نو کی آمد پر ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باہمی اعتماد سازی اور امن و سکون کو یقینی بنانے کے لئے سال 2022 کے آغاز پر پونچھ اور مینڈھر کراسنگ پر ہندوستان اور پاکستانی فوج نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادی بھی دی، بیان میں کہا گیا کہ سرحدوں پر جاری جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے بیچ اس قسم کے اقدام سے جموں و کشمیر میں امن و آشتی کو مزید فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سال 2022 میں زندگی کو مزید مشکل بنا دے گی: کانگریس
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال2021 کے ماہ فروری میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل در آمد کا فیصلہ ہوا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوصف سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں سر حدوں کے آر پار بے تحاشا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از پانچ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔