حج 2022: ’آفت کا خاتمہ، عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفر حج کو ممکن بنائے گا‘

گزشتہ 8 جنوری کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج ٹرینگ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حج کے لیے 53 ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔

یعقوب شیخ، تصویر یو این آئی
یعقوب شیخ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: حج 2022 کے لیے درخواستوں میں گزشتہ دس بارہ روز میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 8 جنوری کو 53ہزار سے کچھ زائد درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہزار ہوچکی ہیں، جوکہ ایک اچھی علامت ہے، جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او یعقوب شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہند-سعودی عرب کے درمیان حج کے متعلق باہمی معاہدہ کے ساتھ ہی مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8جنوری کو مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے حج ٹرینگ کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ حج کے لیے 53 ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔ حج کمیٹی کے نئے چیف ایکزیکٹو آفسر یعقوب شیخ نے مزید کہا کہ 31جنوری درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے اور امکان ہے کہ آئندہ دس گیارہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس درمیان ہند-سعودی کے درمیان باہمی معاہدہ ہوجاتا ہے تو مزید تعداد بڑھ جائے گی۔


حج کمیٹی نے نعرہ دیا ہے کہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت، سلامتی کے لیے قوت مدافعت، احتیاط اور دعا ہی سفر حج کو ممکن بنائے گا۔ حج 2022 کو لوگوں کی صحت، سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکا ہے۔ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کا استعمال کر رہے ہیں۔

فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے، فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خاتون عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم سے جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امسال بغیر محرم کے حج کی خواہشمند خواتین کی بھی درخواستیں ہوئی ہیں۔


چیف ایکزیکٹیو آفیسر یعقوب شیخ نے یقین دلایا کہ حج کمیٹی کے عہدیداران اور عملہ ہم تن۔گوش ہیں، فی الحال سعودی حکومت نے کوئی واضح اشارے نہیں دیئے ہیں، لیکن چند ہدایات کے بات حج کی تیاری جاری ہے اور حال میں ٹرینر کی تربیت بھی ہوچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔