حج منسوخ کرنے کا اعلان کیا جائے اور تمام درخواست گزار کو آئندہ سال موقع دیا جائے

حج کمیٹی جمع کی جانے والی رقم واپس لینے کے اعلان کے بجائے ،حج کی منسوخی کاباقاعدہ اعلان کردے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حج کمیٹی آف انڈیا باقاعدہ حج 2020 کی منسوخی کا اعلان کرے اورجن درخواست گزار کے نام قرعہ اندازی میں آئے ہیں ،انہیں ہی آئندہ سال موقع دیا جائے ،تاکہ انہیں دوبارہ درخواست دینے کے مراحل سے نہ گزرنا نہ پڑے۔اس کا مطالبہ مہاراشٹرحج کمیٹی کے سابق چیئرمین جمال صدیقی نے کیا اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حج پالیسی 20-2018، پر عمل آوری کی جائے۔

جمال صدیقی نے مزید کہا کہ حج کمیٹی جمع کی جانے والی رقم واپس لینے کے اعلان کے بجائے ،حج کی منسوخی کاباقاعدہ اعلان کردے اور الزام لگایا کہ حج۔کمیٹی رقوم واپس نہ کرتے ہوئے بینک کے سودکا فائدہ اٹھا رہی ہے جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔


انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج پالیسی 2022 کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی کو ایک مکتوب روانہ کیاہے۔

جمال صدیقی نے حج پالیسی 2020 کے پیرا 13 کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آخری ویٹنگ لسٹ آخری پرواز سے دس روز پہلے جاری کی جائے گی اور پھر رد کردی جائے گی۔اور اس کے بعد حج کمیٹی جسے چاہے حج کے لیے لے جائے گی۔


انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ فیصلہ سے بدعنوانی بڑھے گی اور حج پالیسی 20-2018 کی خلاف ورزی ہوگی۔جس میں کہا گیا ہے کہ ویٹنگ لسٹ الیکشن کے ذریعے سے ہونا چاہئیے۔جمال صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ حج کمیٹی اس فیصلے کو منسوخ کرے اور حج پالیسی 2018-22 کے مطابق ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا انتخاب کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔