فوج کی جپسی پلٹنے سے حادثہ، 3 جوانوں کی موت، 5 زخمی

راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے راجیاسر تھانہ علاقے میں چھتر گڑھ شاہراہ پر فوج کی ایک جپسی پلٹنے اور اس میں آگ لگنے سے 3 فوجیوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہوگئے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

شری گنگا نگر: راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے راجیاسر تھانہ علاقے میں چھتر گڑھ شاہراہ پر فوج کی ایک جپسی پلٹنے اور اس میں آگ لگنے سے 3 فوجیوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہوگئے۔

تھانہ انچارج وکرم تیواری نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کو سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجیا سر تھا نہ علاقہ میں بدھ کی دیر رات تقریبا ڈیڑ بجے چھتر گڑھ شاہراہ پر حادثہ اندرا گاندھی نہر کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا۔

فوج کی 47 آرمرڈ رجمنٹ (بٹھنڈا ، پنجاب) کے آٹھ فوجی جپسی میں جارہے تھے۔ اچانک جپسی بے قابو ہوکر پلٹتے ہوئے سڑک کے کنارے جھاڑیوں اور درختوں میں جا گری۔ اس کے بعد جپسی میں آگ لگ گئی۔ فوجیوں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔


انہوں نے بتایا کہ اس وقت آس پاس کے لوگ جپسی پلٹنے کی آواز سن اور آگ لپٹیں دیکھ بھاگ کر آئے ، گاؤں والوں نے سخت مشقت کر کے پانچ جوانوں کو باہر نکالا لیکن تین کو باہر نہیں نکالا جاسکا۔ ان کی موقع پر ہی جلنے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔

مرنے والوں کی شناخت صوبیدار اے ممیجر ، ہیڈ کانسٹیبل دیو کمار اور حوالدار ایس کے شکلا کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمیوں میں ایس کے پرجاپتی (35) ، انکت باجپائی (34) ، امیش یادو (27) ، اشوک اوجھا (28) ببلو (27) شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروس 108 کی ایمبولینس سے زخمیوں کو سورت گڑھ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ موقع پر پہنچنے گاؤں والوں نے سورت گڑھ میں فائر بریگیڈ کو فون کیا۔ فوج کے ا فسر بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔