گیان واپی مسجد سروے: اجئے مشرا کورٹ کمشنر عہدہ سے برطرف، اسسٹنٹ کو رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت
وارانسی کی ایک عدالت نے منگل کو گیان واپی مسجد سروے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اجئے مشرا کو کورٹ کمشنر عہدہ سے ہٹا دیا، ان کے اسسٹنٹ کو 2 دنوں کے اندر سروے رپورٹ جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔
وارانسی کی ایک عدالت نے منگل کو گیان واپی مسجد سروے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اجئے مشرا کو کورٹ کمشنر عہدہ سے ہٹا دیا۔ انھیں مبینہ طور پر میڈیا کے سامنے ویڈیو سروے کے بارے میں جانکاری افشا کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ اب ان کے اسسٹنٹ وشال سنگھ کو کورٹ کمشنر (ایڈووکیٹ کمشنر) کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس درمیان عدالت نے کورٹ کمشنر کو ویڈیو سروے پر رپورٹ داخل کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا ہے۔
اس درمیان ہندو عرضی دہندگان نے وارانسی کی ایک عدالت میں نئی عرضی داخل کی ہے جس میں ’نندی‘ کی مورتی اور ’شیولنگ‘ کے درمیان واقع ایک دیوار کو گرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جس کا دعویٰ ویڈیو سروے کے دوران انھوں نے کیا ہے۔ عرضی دہندگان نے کہا کہ شیولنگ کے آس پاس کی دیوار اور ملبے کو گرا دیا جانا چاہیے اور دلائل کی تصدیق کے لیے نئے سرے سے سروے کیا جانا چاہیے۔ دیوار مسجد کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ عدالت نے عرضی کو سماعت کے لیے قبول کر لیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔