گیان واپی مسجد: مبینہ شیولنگ کو محفوظ کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں کل ہوگی سماعت

سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں 'شیولنگ' ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے بعد علاقے کی حفاظت سے متعلق عبوری حکم میں توسیع کے معاملے پر جمعہ کو سماعت کرے گا

گیان واپی و سپریم کورٹ
گیان واپی و سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ وہ وارانسی کی گیانواپی مسجد میں 'شیولنگ' ہونے کا دعویٰ کیے جانے کے بعد علاقے کی حفاظت سے متعلق عبوری حکم میں توسیع کے معاملے پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران وکیل وشنو شنکر جین کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سماعت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

بنچ کے سامنے ایڈوکیٹ جین نے متعلقہ علاقے کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم کے 12 نومبرکو ختم ہونے کی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی توسیع کی درخواست پر سماعت کرنے کی التجا کی۔ چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا، ’’ہمیں ایک بنچ تشکیل دینا ہے۔ ہم کل سہ پہر تین بجے سماعت کے لیے ایک بنچ تشکیل دیں گے۔


سپریم کورٹ نے اترپردیش کے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے صحن میں 'شیولنگ' ملنے کے دعویٰ کے بعد متعلقہ فریقوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے17 مئی کو اس متنازعہ علاقے کا تحفظ یقینی بنانے کا عبوری حکم جاری کیاتھا، جس کی مدت جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔