گجرات: کمرہ عدالت میں قصوروار نے خاتون ایڈیشنل ضلع جج پر کیا پتھر سے حملہ!
گجرات کے نوساری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پر جمعہ کو کمرہ عدالت میں ایک معاملہ کی سماعت کے دوران ایک مجرم نے پتھر سے حملہ کر دیا
نوساری (گجرات): گجرات کے نوساری میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج پر جمعہ کو کمرہ عدالت میں ایک معاملہ کی سماعت کے دوران ایک مجرم نے پتھر سے حملہ کر دیا۔ جس میں وہ بال بال بچ گئی۔ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے نوساری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈوکیٹ پرتاپ سنگھ مہیدا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج آر آر دیسائی کی عدالت میں پیش آیا۔ ملزم دھرمیش راٹھوڑ نے خاتون جج پر پتھر پھینکا، جس میں وہ بال بال بچ گئیں۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر ملزم کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ ملزم جیل کے احاطے سے پتھر لے کر عدالت پہنچا تھا۔
مہیدا نے کہا کہ اس ملزم کی ججوں پر حملہ کرنے کی تاریخ ہے، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ گزشتہ دنوں ملزم نے جج پر جوتا پھینکا تھا۔ بار ایسوسی ایشن پولیس کے کردار کی انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے اس کی جسمانی تلاشی کیوں نہیں لی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔