گجرات: سورت میں 200 فٹ گہری کھائی میں گری اسکول بس، 10 بچوں کی موت
سورت کے امرولی میں اسکولی بس اس وقت حادثہ کی شکار ہوگئی جب بچے پکنک سے واپس آ رہے تھے، مہال-برڈی پاڑا موڑ پر بس نے اپنا توازن کھو دیا۔ بس میں 60 سے زیادہ بچے سوار تھے۔
گجرات میں سورت کے پاس امرولی میں دردناک سڑک حادثہ ہوا ہے، ہفتے کی شام بچوں سے بھری ایک بس قریب 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثےمیں 10 بچوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 20 سے زیادہ بچوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے، جن میں بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تمام بچوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب بچے پکنک سے واپس آ رہے تھے، مہال-برڈی پاڑا موڑ پر بس نے اپنا توازن کھو دیا اور گہری کھائی میں جا گری گئی۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت بس میں 60 سے زیادہ بچے سوار تھے۔
تمام بچے شری گروكرپا سوسائٹی میں ایک پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر کے طالب علم تھے، ان بچوں کو ڈانگ کی تاریخی جگہ دکھانے کے لئے لے جایا گیا تھا، بس میں پہلی سے لے کر ساتویں کلاس کے بچے سوار تھے، ان بچوں کے ساتھ ٹیوشن کلاس کے ٹیچر سمیت 6 اور لوگ بھی موجود تھے۔
حادثے کے بعد موقع واردات پر بچوں کے چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں، مقامی لوگوں نے ان بچوں کی آوازیں سن کر موقع واردات پر پہنچے، موقع واردات کا منظر دردناک تھا مقامی لوگوں مے اس حادثہ کی اطلاع پولس اور انتظامیہ کو دی جس کے بعد مقامی لوگوں اور پولس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک چلے ریسکیو آپریشن کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کی خبر ملتے ہی بچوں کے والدین بھی اسپتال پہنچ گئے۔
وہیں ڈاکٹرس کے مطابق زیادہ تر بچوں کو ہیڈ انجری اور فریکچر ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے تمام زخمیوں کا مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے، فی الحال تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔