گجرات پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

پولیس نے بناسکانٹھا ضلع میں سڑک پر نماز پڑھنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کی شناخت باچا خان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>آئی&nbsp; اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

احمد آباد: گجرات پولیس نے بناسکانٹھا ضلع میں سڑک پر نماز پڑھنے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور کی شناخت باچا خان (37) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ جس میں ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز پڑھتے ہوئے نظر آتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 12 جنوری کو ایک مصروف چوراہے کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔ خان نے اپنا ٹرک روکا اور نماز پڑھنے لگا۔ اسی دوران کسی نے ویڈیو ریکارڈ کر کے وائرل کر دی۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے میں مداخلت کی۔

خان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 283 (عوامی راستے میں خطرہ)، 186 (سرکاری ملازم کے فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ) اور 188 (سرکاری ملازم کے ذریعہ جاری کردہ حکم کی نافرمانی) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔