پٹرول پمپ کا نام بدل کر ’پی ایم وصولی کیندر‘ رکھنا کیسا ہوگا... ہاردک کا طنز
احمد آباد کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری ہے۔ اس درمیان انھوں نے ملک میں پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے مدنظر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
گجرات میں پٹیل طبقہ کو ریزرویشن اور کسانوں کی قرض معافی کا مطالبہ کر رہے ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے 18ویں دن ہاردک پٹیل نے ملک میں پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’او وِکاس، میں سوچ رہا تھا کہ پٹرول پمپ کا نام بدل کر ’پی ایم وصولی کیندر‘ رکھیں تو کیسا رہے گا۔‘‘
ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے یو پی اے حکومت کے دوران ڈالر و تیل کی قیمتوں کا مودی حکومت کے دور سے موازنہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’خام تیل کی قیمت جولائی 2008 میں 132 ڈالر، دہلی میں تیل کی قیمت 50.62 روپے فی لیٹر، خام تیل کی قیمت جنوری 2016 میں صرف 30.5 ڈالر، دہلی میں تیل کی قیمت 59.99 روپے فی لیٹر، یعنی خام تیل کی قیمت 132 سے 30.5 ڈالر، کل 75 فیصد گری، لیکن قیمت 18 فیصد بڑھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔