بی جے پی مسلمانوں کی لاشوں پر حکومت بنانا چاہتی ہے: اعظم خان

بی جے پی نے الیکشن کمیشن اور میڈیا کو اپنی مٹھی میں کر لیا ہے، معزز عدالت کو بھی اپنے دباؤ میں لینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سماج وادی پارٹی کے قدآوررہنما اور سابق وزیر محمد اعظم خاں نے کہا ہے کہ راجستھان میں لو جہاد کا کیس گجرات انتخابات کے مد نظر منظر عام پر لایا گیا ہے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں کی لاشوں پر حکومتیں بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن اور میڈیا کو اپنی مٹھی میں کر لیا ہے، ان کے ذریعہ ہر طرح کی پبلیسٹی اور من مانے فیصلہ کرا رہی ہے۔ معزز عدالت کو بھی اپنے دباؤ میں لینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان عرف شانو نے اعظم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ راجستھان میں لو جہاد کا معاملہ منظر عام پر لانا اور پھر اس سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو شیئر کرکے ناقص سیاست کی جارہی ہے، اس کا مقصد صرف اور صرف گجرات انتخابات میں فتح حاصل کر نا ہے۔ اس واقعہ کی ہر ذی شعور شخص مذمت کرے گا۔

یاد رہے کہ راجستھان میں گزشتہ 4 مہینوں سے موب لنچنگ کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور تما م وارداتوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر حملہ کیے گئے ہیں۔ اپریل میں پہلو خان کو قتل کیا گیا، جون میں پرتاپ گڑھ قصبہ کے ظفر خان کو قتل کیا گیا اور نومبر میں عمر خان کو قتل کر دیا گیا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہیہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔