گجرات: بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، ’جب چاہے دنگے کرا سکتا ہوں!‘

مجسمہ لے جانے کے دوران ٹریفک جام ہو گیا، جس کے بعد پولیس اور لوگوں میں تو تو میں میں ہوئی۔ دریں اثنا، بی جے پی رکن اسمبلی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ’’میں جب چاہے دنگے کرا سکتا ہوں!‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

گاندھی نگر: گجرات کے ولساڈ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بھرت پٹیل کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ ولساڈ کے تیلتھ روڈ پر گنیش کا مجسمہ کو لے جاتے ہوئے پولیس اور رکن اسمبلی کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ دریں اثنا، معاملہ نے اتنا طول پکڑ لیا کہ رکن اسمبلی دھمکی دینے پر اتر آئے اور کہا کہ ’’میں جب چاہے دنگے کرا سکتا ہوں۔‘‘

دراصل، گنپتی کا مجسمہ لے جاتے ہوئے ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ اس کی وجہ سے پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان میں تنازعہ ہو گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی ایس پی، پولیس انسپکٹر سمیت بڑی تعداد میں پولیس فورس وہاں پر پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ٹریفک کے مسئلہ کے پیش نظر موقع پر بج رہے ڈیی جے کا لیپ ٹاپ اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔


اس بات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد موقع پر بی جے پی کے رکن اسمبلی بھرت پٹیل بھی پہنچ گئے اور پولیس اور رکن اسملبی کے درمیان تو تو میں میں ہونے لگی۔ اس دوران رکن اسمبلی نے پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی، دھمیاں دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔