گجرات اسمبلی انتخابات: کانگریس کی 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری، جانیں کسے کہاں سے ملا ٹکٹ؟
کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے
نئی دہلی: کانگریس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے 46 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے اب تک گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 89 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے 4 نومبر کو ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے 43 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔
دوسری فہرست میں پارٹی نے جن اہم لیڈروں کو ٹکٹ دیئے ہیں ان میں پارٹی کے ریاستی ورکنگ صدر ویرجی ٹھمر ( لاٹھی)، امبریش ڈیر (راجولا)، پرتاپ دودھات (ساور کنڈال)، وکرم ماڈم (کھمبالیہ)، بھیکابھائی جوشی (جوناگڑھ)، للت وسویا (دھوراجی)، پونجا جی (اونا)، ارجن بھائی بھودیا (بْھج)، اسلم سائیکل والا (سورت پرو)، اشوک بھائی پٹیل (شمالی سورت) اور ولساڈ سے کمل کمار پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔
گجرات اسمبلی کی 182 نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں یکم دسمبر اور 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ اس کے بعد انتخابات کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کئے جائیں گے۔ ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج کا بھی اسی دن اعلان ہونا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی گجرات میں نوٹیفکیشن نافذ ہو گیا ہے۔ امیدوار 14 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔