گجرات اسمبلی انتخابات: پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 139 خواتین سمیت 1621 امیدوار میدان میں

چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اور دوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوارمیدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔ جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آٹھ خواتین اور 85 مرد، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت کل 90 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں نو خواتین اور 80 مرد، مرکزی اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت کل 89 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 339 آزاد امیدواروں میں 35 خواتین اور 304 مرد شامل ہیں۔


پی بھارتی نے یواین آئی کو بتایا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ ریاست کی 89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ دونوں مرحلوں کے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ایک ساتھ ہوگی اور ووٹنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔ ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی 8 دسمبر کو ہی ہونی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔