گجرات: سابرکانٹھا میں خوفناک حادثہ، کار اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد ہلاک

اس حادثے میں کار میں سوار 8 میں سے 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

احمد آباد: گجرات کے سابرکانٹھا ضلع میں ہمت نگر کے پاس بدھ کی صبح ایک شدید سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 7 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ موڈاسا کڑوا پاٹیدار سماجواڑی کے سامنے پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار ٹرک میں پیچھے سے ٹکر مارتے ہوئے اسی میں پھنس گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق احمد آباد سے تھا اور یہ سبھی شاملاجی سے واپس لوٹ رہے تھے۔

حادثہ کے وقت موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ کار کی رفتار بہت تیز تھی، جس کی وجہ سے ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ پیچھے سے ٹرک میں جا گھسی۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فائر بریگیڈ نے راحتی کارروائی کا آغاز کیا اور کار کو مشین کے ذریعے کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس نے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی اور ہلاک شدگان کی شناخت کی جار رہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ٹرک سے تصادم کے بعد کار پوری طرح تباہ ہو گئی۔ کار کی حالت کو دیکھ کر بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی رفتار بہت تیز رہی ہوگی۔

ہمت نگر کے ڈی وائی ایس پی اے کے پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ شاملاجی سے ہمت نگر جانے والی قومی شاہراہ پر آج صبح ایک انووا کار نے ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں، ایک شخص ہنی تولوانی زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔