شادی کے کچھ دن بعد دولہے کی موت، دلہن سمیت 9 افراد کورونا سے متاثر
سی ایم او نے کہا، ’’ٹیسٹ میں دلہن سمیت 9 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس میں دلہن کی ساس بھی شامل ہے۔ ان سبھی کا علاج چلا رہا ہے۔‘‘
فیروز آباد: اتر پردیش کے فیروز آباد میں ایک کنبہ کے 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ متاثرین میں دلہن بھی شامل ہیں۔ انفیکشن کے شکار لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ اس کنبہ کے ایک رکن کی تقریباً 10 دن قبل شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد چار دسمبر کو اس کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی کورونا کی چانچ نہیں کرائی گئی تھی۔ حکام نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم کر رہی ہے: راہل گاندھی
فیروز آباد کی چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نیتا کلشریشٹھ نے کہا کہ مہلوک شخص کی تقریباً 10 دن قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس کی صحت خراب ہو گئی اور چار دسمبر کو اس کی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک کی کورونا کی جانچ نہیں کرائی گئی تھی لہذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی موت کورونا کے انفیکشن سے ہی واقع ہوئی ہے۔ تاہم کنبہ کے دیگر ارکان ضرور کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
سی ایم او نے کہا، ’’ٹیسٹ میں دلہن سمیت 9 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس میں دلہن کی ساس بھی شامل ہے۔ ان سبھی کا علاج چلا رہا ہے۔‘‘ گاؤں کے دیر لوگوں کی کورونا جانچ کے لئے گاؤں میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیروز آباد ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے 3673 معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں سے 171 لوگوں کا علاج چل رہا ہے، جبکہ 67 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔