دیوالی کے موقع پر پٹاخے سے جھلسی ریتا بہوگنا جوشی کی پوتی، علاج کے دوران موت

ریتا بہوگنا جوشی کا کنبہ دیوالی کے موقع پر الہ آباد میں تھا، رات کے وقت بچی دوسرے بچوں کے ساتھ چھت پر کھیلنے گئی تھی اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا

ریتا بہوگنا جوشی / تصویر آئی اے این ایس
ریتا بہوگنا جوشی / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

الہ آباد: الہ آباد سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا جوشی کی پوتی کی پٹاخے سے جھلس جانے کی وجہ سے موت ہو گئی ہے۔ ریتا بہوگنا جوشی کے بیٹے میانک کی 8 سالہ بیٹی دیوالی کی رات پٹاخے کی وجہ سے جھلس گئی تھی، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر ریتا بہوگنا جوشی کا کنبہ الہ آباد میں تھا۔ دیوالی کی رات بچی دوسرے بچوں کے ساتھ چھت پر پٹاخے جلانے کے لئے گئی تھی۔ بچی نے فینسی ڈریس پہنی ہوئی تھی، جس نے پٹاخے کی آگ پکڑ لی۔ اس حادثہ میں بچی تقریباً 60 فیصد جل گئی۔ اس کا علاج ایک نجی اسپتال میں کرایا گیا لیکن اس کی حالت خراب ہوتی چلی گئی۔ بچی کو آج ہی ایئر ایمبولنس کے ذریعے دہلی منتقل کیا جانا تھا لیکن اس سے پہلے ہی علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔


حادثہ کی وجہ سے جان بحق ہونے والی 8 سالہ بچی ریتا بہوگنا جوشی کے بیٹے میانک جوشی اور ان کی بیوی ریچا جوشی کی اکلوتی اولاد تھی۔ رکن پارلیمنٹ ریتا بہوگنا نے حادثہ کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر ہرش وردھن اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بچی کے لئے علاج کے سلسلہ میں بات کی تھی۔ جس کے بعد اسے آج ہی علاج کے لئے دہلی کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا جانا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔