دریا میں ڈوب جانے سے دادا اور دو پوتوں کی موت

دونوں پوتے دریا کے گہرے پانی میں جا گرے اور انہیں بچانے کی کوشش میں وشرام بھی دریا میں کود گیا ۔ تینوں کی گہرے پانی میں  ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

راجستھان کے بھرت پور ضلع کے بیانا کے صدر تھانہ علاقہ کے گاؤں نگلا بنڈا میں جمعرات کو گاؤں سے بہنے والی گمبھیر ندی میں اپنی بکریوں کو پانی پلانے گئے ایک بزرگ اور اس کے دو پوتوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ گاوں نگلا بنڈہ کا رہنے والا 62 سالہ وشرام سنگھ گرجر جمعرات کی صبح اپنے پوتے یوگیش (15) اور انکت (10) کے ساتھ گاؤں کے نزدیک سے گزرنے والی گمبھیر ندی میں بکریوں کو پانی پلانے گیا تھا۔ اسی دوران اچانک اس کے دونوں پوتے دریا کے گہرے پانی میں جا گرے۔ انہیں بچانے کی کوشش میں وشرام بھی دریا میں کود گیا ۔ تینوں کی گہرے پانی میں  ڈوب جانے سے موت ہو گئی ۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن راج، تحصیلدار ونود مینا، صدر تھانہ کے ایس ایچ او بلرام یادو موقع پر پہنچے اور ایس ڈی آر ایف ٹیم کو بلایا اور تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے گاوں نگلا بنڈہ کے رہنے والے وشرام سنگھ گرجر کی لاش برآمد کی۔ شام ہونے کی وجہ سے کل  ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ آج جمعہ  کو دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔