حکومت بزرگ شہریوں کے لیے ریل کرایہ میں رعایت دوبارہ شروع کرے: راہل-پرینکا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بزرگ شہریوں کو ریل کرایہ میں دی جانے والی رعایت کو واپس لینے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ہے

راہل، پرینکا / آئی اے این ایس
راہل، پرینکا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بزرگ شہریوں کو ریل کرایہ میں دی جانے والی رعایت کو واپس لینے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ دار دوستوں پر ملک کو لٹا رہی ہے اور پبلسٹی پر بے جا خرچ کر رہی ہے لیکن اس کے پاس بزرگ شہریوں کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

کانگریس قائدین نے کہا کہ بزرگوں کو ریل کرایہ میں رعایت دینے کے پرانے نظام کو بحال کیا جانا چاہئے اور ملک میں بزرگ شہریوں کے احترام اور خدمت کے جذبے اور روایت کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جانا چاہئے۔


راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "اشتہارات پر 911 کروڑ روپے، نئے طیارے کی قیمت 8،400 کروڑ روپے، سرمایہ دار دوستوں کے لیے ٹیکس چھوٹ 1,45,000 کروڑ روپے سالانہ ہے لیکن حکومت کے پاس بزرگ شہریوں کو ریل ٹکٹ پر چھوٹ دینے کے لیے 1,500 کروڑ روپے نہیں ہیں۔ دوستوں کے لیے تارے بھی توڑ دیں گے مگر لوگوں کو ایک ایک پائی کے لیے ترسائیں گے۔

پرینکا نے کہا کہ ''ہندوستان میں ہمیشہ بزرگوں کے احترام اور خدمت کی روایت رہی ہے۔ وزیر ریلوے کا ملک کے بزرگوں سے ریل ٹکٹ میں رعایت چھیننا بالکل غلط ہے۔ اس سہولت کے ذریعے ہمارے بزرگ زیارت اور دیگر سفر کرتے تھے۔ سینئر لوگوں کے اعزاز میں یہ فیصلہ واپس لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔