خلیجی ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے انتظامات کرے حکومت: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا کہ كووڈ -19 سے ایشیائی ممالک میں کارخانے اور کاروبار بند ہو گئے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وہاں پھنسے لوگوں کو واپس لانا چاہیے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے کام کاج ٹھپ ہو گیا ہے اور وہاں پھنسے ہوئے ہزاروں ہندوستانی سنگین بحران میں ہیں، لہذا خصوصی طیارے بھیج کر ان لوگوں کو واپس لانا چاہیے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’كووڈ -19 بحران سے مغربی ایشیا کے ممالک میں کارخانے اور کاروبار بند ہو گئے ہیں جس سے وہاں کام کرنے والے ہزاروں ہندوستانی ورکر س گہرے بحران میں ہیں اور پریشان ہو چکے ہیں ۔ یہ لوگ ملک واپس لوٹنا چاہتے ہیں ۔ حکومت کو ہوائی خدمات شروع کر کے کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کو واپس لانا چاہیے‘‘۔


گزشتہ ہفتے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ایک بیان میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات وغیرہ مغربی ایشیائی ممالک میں غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا تھا۔


انهوں نے تشویش ظاہر کی تھی کہ وہاں کئی شہروں میں مزدور کیمپوں میں رہتے ہیں اور سماجی فاصلے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس سے بیماری کے پھیلنے کا امکان ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ان کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔